پنجگور:
پنجگور تحصیل پروم کے رہائشیوں کا گزشتہ شب انکے گھروں پر حملہ چادر اور چاردیواری کی پائمالی کرنے والے گروہ کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں سماج دشمن عناصر سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تحصیل پروم کے معتبرین سید محمد عبید کریم حاجی لیاقت حاجی شریف شاہسوار حاجی عبید نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فقیر محمد عرف فقیرک نے 18 مئی کے درمیانی شب ہمارے گاوں میں عبید کریم اور ملک کریم کے گھر پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ اور ہوکر شدید فائرنگ کی فائرنگ سے گاوں کے مکین معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم اس سفاکیت سے علاقہ مکین جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں حملے سے نہ صرف خوفزدہ ہوگئیں بلکہ حملہ اوروں کی اس بربریت سے وہ خوف کے ماحول میں رات بھر جاگتیں رہیں-
انہوں نے کہا کہ حملہ اوروں سے ہماری کوئی دشمنی ہے نہ کوئی معاملہ ہے اس کے باوجود انہوں نے ہمارے گھروں پر حملہ اور ہوکر ظلم و بربریت کی مثال قائم کردی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے گھروں پر حملہ بلاجواز اور بلوچی روایات کے خلاف ہے اس واقعہ کی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں 18 تاریخ کے درمیانی شب تخریب کار عناصر گھروں میں داخل ہوکر پروم گواش امام جمعہ بازار میں اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے اس دوران مشین گنوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا گیا جو پرامن علاقہ مکینوں کیلئے کسی قیامت سے کم نہ تھا پروم انتظامیہ دفاعی اور اطلاعاتی ادارے اس طرح کے عناصر کو روکیں اور انہیں غیر مسلح کریں انہوں نے کہا کہ ہم نے واقعہ کی فوری اطلاع مقامی انتظامیہ کو دی اور ملزمان کے خلاف باقاعدہ درخواست بھی دے رکھا ہے ہم توقع کرتے ہیں کہ پروم انتظامیہ ملزمان کے خلاف بغیر کسی تاخیر کے کارروائی کریں گے انہوں نے کہا کہ حملہ اوروں کی تعداد ایک درجن کے قریب تھی ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.