شکارپور کے علاقے میں کچے کے ڈاکوؤں نے چوکی پر حملہ کرکے ایس ایچ او سمیت پوری پولیس ٹیم اغوا کرلی۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نےخانپور کےکچے کے علاقے کوٹ شاہو میں پولیس چوکی پر حملہ کیا اور چوکی میں موجود تمام اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔
اغوا ہونے والوں میں ایس ایچ اوکوٹ شاہو محبوب بروہی اور ہیڈ محرر سمیت پانچ اہلکار شامل ہیں، ڈاکو پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکےکچےکی طرف فرار ہوگئے۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے پولیس اہلکاروں کے اغوا پر آئی جی سندھ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہےکہ پولیس اہلکاروں کو ڈاکو اغوا کرکے لے جائیں تو عوام کی حفاظت کیسے ممکن ہے،کیا تمام اہلکار سو رہے تھے؟ تین دن میں رپورٹ پیش کی جائے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.