کوئٹہ کے علاقے مصروف شاہراہ قندہاری بازار میں ایس پی انویسٹی گیشن کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4افرادہلاک جبکہ15زخمی ہوگئے ہیں۔
پو لیس حکام کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علا قے شارع اقبال پر قندھا ری بازار میں ایس پی انویسٹی گیشن کی گاڑی کے قریب بم دھما کے کے نتیجے میں کلثوم دخترحمیداللہ،میثم عباسی،محمد شعیب اور حکمت اللہ جاں بحق جبکہ 15افراد دلبر خان،نثار،محمد رمضان،لعل محمد،نصیب اللہ،جان محمد،حارث،میر گل،خالد،داد محمد،سحر سیدہ،معصومہ،احمد،یعقوب اور نور الدین زخمی ہو گئے۔پو لیس حکام کے مطابق دھماکا ایس پی انو سٹی گیشن صد ر ڈویژن نصیر الحسن شاہ کی گاڑی کے قریب ہو ا تاہم وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے۔
واقعے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور حملہ آروں کی تلاش شروع کر دی۔
واضح رہے کہ قندھا ری بازار کوئٹہ کا با رونق کاروبا ری مر کز ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد عید کی خریداری میں مصروف تھی،.
واقعے کے بعد علا قے میں یکایک سنا ٹا ہو گیا اور بازار ویرانی کا عالم پیش کر نے لگا۔
دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ایس ایچ او سریاب تھانے کی گاڑی کے قریب دھماکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پیر کی شب کوئٹہ کے علاقے سریاب کے منیر مینگل روڈ پر سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دھماکا اس وقت ہو ا جب ایس ایچ او سریاب احسان اللہ مروت کی گاڑی گشت کرتے ہوئے وہاں سے گزر رہی تھی.
دھماکے میں ایس ایچ او سریاب احسن مروت اور ان کا عملہ محفوظ رہا.
تاہم وہاں سے گزرنے والے چار افراد محمد شہزاد، حبیب اللہ، امین اللہ، رحیم زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا تھا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں پانچ گھنٹوں کے دوران پولیس پر دو حملے ہوئے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.