کوئٹہ میں فوڈاتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹراورنواب اسلم رئیسانی کا بھتیجا فائرنگ سے ہلاک،سیکورٹی گارڈکی فائرنگ سے حملہ آورفیروزلہڑی کا پوتا سمیت 3 افراد ہلاک اورتین راہگیرزخمی ہوگئے۔
ڈائریکٹرفوڈاتھارٹی بلوچستان نعیم بازئی کے مطابق گزشتہ روزسریاب میں فوڈاتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹرہارون رئیسانی نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے سامنے کی دوکانوں میں اشیاخوردنوش کی چیکنگ کررہے تھے اورایک دکان پرممنوعہ اشیافروخت کرنے پراسے جرمانہ کیا گیا جس پرسدابہارکمپنی کے مالک کے بیٹے براہمدگ لہڑی سے ہارون رئیسانی کی تلخ کلامی ہوئی، بعدازاں سرکاری اہلکاروں اورنجی محافظین کی تکرارمسلح تصادم میں بدل گئی گولیاں لگنے سے ڈپٹی ڈائریکٹرہارون رئیسانی، براہمدگ لہڑی ،سرکاری محافظ لعل محمد سومروہلاک ہوگئے جبکہ گولیاں لگنے سے 3راہگیر بھی زخمی ہوئے،
واضح رہے بلوچستان فوڈاتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹرہارون رئیسانی نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے اورںواب زادہ اسدللہ رئیسانی کے بیٹے ہیں،جبکہ براہمدگ لہڑی کاروباری وقبائلی شخصیت فیروزلہڑی کے پوتے اورسدابہارٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک دولت لہڑی کے بیٹے ہیں۔
علاوہ ازیں سراوان ہاؤس کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نوابزادہ ہارون رئیسانی کاقتل کسی قسم کا قبائلی تصادم نہیں ہے ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بےبنیاد ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.