پنجگور:
انجمن تاجران پنجگور کے صدر حاجی خلیل احمد دھانی نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے اپیل کی ہے کہ چتکان بازار کو پیشہ ورانہ بھکاریوں سے پاک کیا جائے.
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز اور بارڈر کی بندش کی وجہ سے پنجگور کے کاروباری حضرات اور تاجر برادری سخت مشکلات کا شکار ہیں جب سے بارڈر بند ہے پنجگور کے تاجران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کورونا وائرس کے نئے لہر آجانے سے بازار کسی بھی وقت بند ہوسکتا ہے.
مگر ان مشکلات کے باوجود پنجگور بازار میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار ہے. اس سے قبل بہت سے پیشہ ورانہ بھکاری پنجگور بازار میں موجود تھے اور آج بذریعہ بس درجنوں دوبارہ پنجگور پہچ چکے ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور, ایس پی پنجگور اور متعلقہ حکام کو انجمن تاجران پنجگور نے آگاہ کردیا ہے مگر تاحال اس سلسلے میں کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھایا جا رہا ہے.
اس سلسلے میں انجمن تاجران پنجگور مطالبہ کرتا ہے کہ پنجگور بازار کو پیشہ ورانہ بھکاریوں سے پاک کیا جائے اور 24 گھنٹوں کے اندر ان کے خلاف اقدامات کیے جائیں بصورت دیگر انجمن تاجران پنجگور چتکان بازار میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دے گا.
انہوں نے تمام جامع مسجد کے خطیب مولانا صاحبان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کل بروز جمعہ کے حطبہ کے دوران ان پیشہ ورانہ بھکاریوں کے خلاف بیان کریں اور ہم اپنے ماؤں بہنوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے تیار بلوچی کپڑے بھی ان کو نہ دیں پھر یہ ان کو پہن کر دوسرے علاقوں میں بھیک مانگ کر قوم کی تذلیل کرتے ہیں
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.