پنجگور کے علاقے عیسئ کے رہائشی دو بھائیوں شرافت اور ارشاد کو گزشتہ تین دن قبل آدھی رات کے وقت گھر سے اٹھائے لیجانے کیخلاف انکے لواحقین کی جانب سے کل صبح 9 بجے سے لیکر آدھی رات تک سی پیک روڑ کو ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا تھا جس کے نتیجے میں سینکڑوں گاڑیاں روڈ کے دونوں اطراف پھنس گئی تھیں- جبکہ گزشتہ شب آل پارٹیز کے چیئرمین میرنزیراحمد، وائس چیئرمین اشرف ساگر، سول سوسائٹی کے گہرام شریف اور تحصیلدار محمد فضل کی لواحقین سے مزاکرات کے بعد رات 2 بجے سی پیک روڑ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا-
واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لواحقین کو یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ 12 گھنٹے کے اندر شرافت اور ارشاد کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائیگا۔