تربت :
پاکستان ایران مند ردیگ بارڈر پر ایف آئی اے نے امیگریشن سروس کا آغاز کردیاگیا ، گزشتہ روز سرحدی قصبہ ردیگ مند میں ایف آئی اے کی جانب سے امیگریشن سروس شروع کردیاگیا ، ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد حنیف اور ایران کی طرف سے گورنر پیشن سلیم خداداد اور امیگریشن انچارج داﺅد رئیسانی نے سروس کا باقاعدہ آغاز کیا ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد حنیف نے بتایاہےکہ مند ردیگ میں2021ءمیں امیگریشن سروس کا افتتاح کردیاگیا تھا تاہم یہ سروس آج باقاعدہ شروع ہوگیا ہے اورمند ردیگ کے راستے دونوں ممالک کے مسافر آسانی سے سفر کرسکیں گے۔
انہوں نے کہاکہ یہ دونوں اطراف کے عوام کا دیرینہ مطالبہ رہاہے جو آج پورا ہوگیا ہے ،محمد حنیف نے بتایاکہ ہماری ہرممکن کوشش ہوگی کہ ہم لوگوں کو ہرممکن سہولت بہم پہنچائیں اور زائرین ودیگر مسافروں کو کسی قسم کی دقت اورپریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مند ردیگ بارڈرپر امیگریشن سروس کے آغاز سے یہاں کے عوام زمینی راستے سے نہ صرف ایران بلکہ خلیجی ممالک ، باکو آذربائیجان ودیگر ممالک کا سفربھی کرسکیں گے ، اس سلسلے میں لوگ گھر بیٹھے آن لائن ویزہ بھی اپلائی کرسکیں گے جس کا طریقہ کار سہل بنادیاگیا ہے۔
دریں اثناءپاک ایران باڈر پر دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایران کی طرف سے ایم پی اے عبداللہ ناصر درخشان اور ڈپٹی کمشنر جکی گور ،دورائی نے شرکت کی ہے اور پاکستان کی طرف سے ایف آئی اے کے انچارج جلال اور محمد حنیف انچارج آئی بی ایم ایس ودیگر شریک رہے ۔