وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ہوا۔
جس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مولانا عبدالواسع، مولانا اسد محمود، وزیراعلء بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سردار محمد اختر جان مینگل، کمانڈر 12 کور لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی، چیف سیکریٹری و آئی جی بلوچستان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی ۔
اجلاس کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔
وزیر اعظم نے کہا بلوچستان کے امن واستحکام کیلئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کریگی۔