گوادر:
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 26 جولائی کو گوادر میں 300 میگاواٹ کے درآمدی کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کے ٹیرف کی منظوری دے دی۔
چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی CIHC پاک پاور، 358 ملین ڈالر کی منظور شدہ لاگت سے اس منصوبے پر عمل کرے گی۔
نیپرا نے منصوبے کے لئے 7.78 امریکی سینٹ یا 22.34 روپے فی یونٹ کے ٹیرف کی منظوری دی۔
پہلے تیرہ سالوں کے لیے اوسط ٹیرف 23.74 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا تھا، جب کہ 30 سالہ معاہدے کی مدت کے لیے ٹیرف 18 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا تھا۔
وفاقی حکومت نے رواں سال جنوری میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی۔24 جولائی کو اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ اتھارٹی کی جانب سے ٹیرف کی منظوری کے بعد منصوبہ آگے بڑھے گا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.