ذرائع کے مطابق سالانہ کلوزنگ اور مالی سال 2023-24کے بجٹ سے قبل ہی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈکواٹر،لارج ٹیکس پیئر یونٹس،ریجنل ٹیکس دفاتر سمیت فیلڈ فارمشنزکے افسران و ملازمین نے جون تک چھٹیوں کی درخواستیں دے دی ہے ۔
اور کام کرنے سے معذرت کرلی ہے درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہم نے وزیر اعظم سمیت تمام سنیئر افسران کو مالی مشکلات سے آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ایف بی آر ریونیو کلکٹر ہے اور سب سے زیادہ کام ایف بی آر افسران و ملازمین کرتے ہیں لیکن اسکے باوجود کوئی شنوائی نہیں تاہم آسمان کو چھوتی مہنگائی میں ہم مزید کام نہیں کرسکتے
لہذا ہمیں ایپلائز رولز کے تحت چھٹیاں گرانٹ کی جائیں ملک بھر میں اب تک 150 سے زائد افسران و ملازمین نے 30 جون 2023 تک کی رخصت کی درخواست کردی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.