کوئٹہ:
احتساب عدالت ون کے جج منور احمد شاہوانی کی عدالت میں منگل کو سابق صوبائی وزیرصحت اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی. سماعت کے دوران سابق وزیرصحت رحمت بلوچ عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کے مطابق سابق وزیرصحت نے غیر قانونی طورپر 28 کروڑ روپے کی اثاثے بنائے ہیں۔ نیب پراسکیوٹر کے مطابق سماعت کے دوران دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے گئے احتساب عدالت کے جج منور احمد شاہوانی نے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی۔