بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے کسانوں پر تشدد اور مقدمے کے اندراج کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں سول سوسائٹی، سیاسی اور قبائلی شخصیات نے شرکت کی۔مظاہرے کے شرکا ء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے، مظاہرے کے شرکا ء سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ ضلع جھل مگسی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرکے کسانوں اور غریب عوام کی معاشی ناکہ بندی کو دور کیا جائے۔
اور آئین وقانون کے تحت عام شہریوں کی جان،مال اور عزت وآبرو کے تحفظ کویقینی بنایا جائے،مقررین نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے خلاف درج ایف ائی آر آئین و قانون کے مطابق خارج کی جائے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.