بلوچستان سرمایہ کاری و تجارتی بورڈکے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعیداحمد سرپرہ نے رکن بورڈ آف ڈائریکٹرز دارو خان اچکزئی کے ہمراہ جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر لوٹز روڈیگر سے ملاقات کی ،اس موقع پر بلوچستان یونیورسٹی آسف میرین سائنسز لسبیلہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں جرمن قونصل جنرل کو بلوچستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیاگیا،جرمن قونصل جنرل نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے امکانات کے حوالے سے بھرپور دلچسپی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد بلوچستان کا دورہ کرینگے اور سرمایہ کاری کی پیشکشوں پر مزید کام کیا جائیگا۔
انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر زور دیا۔
سی ای او سعید سرپرہ نے جرمن قونصل جنرل کو بلوچستان کے سیکٹر پروفائل اور ریگولیٹری میپنگ اسٹڈی رپورٹ اور یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ جرمن قونصل جنرل نے سعید سرپرہ اور دارو خان اچکزئی کو جرمنی کے جھنڈے کے رنگوں سے بنائی گئی بلوچی ٹوپی اور چادریں پیش کیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.