بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اپیل پر کوئٹہ پریس کلب سے ایک ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد کے علاوہ طلباء و طالبات سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد ہاتھوں میں لاپتہ بلوچ افراد کی تصاویر اٹھا کر ان کی بازیابی کا مطالبہ کررہے تھے۔
ریلی کے شرکاء نے شہر کے مختلف شاہراہوں سے مارچ کرتے ہوئے شہر کے مصروف ترین جگہ میزان چوک پر مظاہرہ کی شکل اختیار کی۔مظاہرین نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے نعرہ بازی بھی کی ۔
اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اسلام آباد میں گذشتہ 8 روز سراپا احتجاج لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بلوچستان آپ سے دور نکلا جارہا ہے یہ نفرت کی سیاست بند کرو، لوگوں کے جائز مطالبات سن کر انہیں حل کیا جائے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.