بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ کل رات قریب 3 بجے نامعلوم سمت سے تحصیل تمپ کے گاؤں نظرآباد کے گنجان آبادی پر مارٹر گولوں اور راکٹوں سے فائر کیا گیا.
چشم دید گواہوں کے مطابق ڈرون کیمرے بھی زیر استعمال لائے گئے تھے. مقامی آبادی پر داغے گئے 2 راکٹ عید گاہ اور مسجد کے قریب گرے جسکی وجہ سے مسجد دیوار، وضوخانہ، پانی کا ٹینکی پائپ اور بجلی کی تاروں کو شدید نقصان پہنچا.
2 راکٹ قریبی غلام نبی ولد سول محمد کے گھر کے صحن میں 15 فٹ کے فاصلے پر گر گئے جسکی وجہ سے صحن میں سوئے ہوئے بزرگ مرد، خواتین اور بچے بال بال بچ گئے البتہ قریب کے کجھور اور آم کے درخت شدید متاثر ہوئے.
بی این پی کیچ کے ترجمان نے اس غیر انسانی عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ بلوچ عوام سخت ذہنی دباؤ میں ہے نان شبینہ کا محتاج کسمپرسی کی شکار عوام کو سکون کی نیند بھی نصیب نہیں. انھوں نے مزید کہا کہ اس عمل کی بی این پی شدید مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ اس غیر مہذب عمل کی تحقیقات کی جائے اور زمہ داروں کو فی الفور سزا دی جائے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.