تربت
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجارتربت زون کے زیراہتمام لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے عیدالفطرکے پہلے دن تربت پریس کلب کے سامنے سے ریلی نکالی گئی۔
ریلی مین روڈ سے ہوکرفداشہیدچوک پر احتجاجی جلسہ کیاگیاجس سے بی ایس اوپجارکے مرکزی وائس چیئرمین بوہیرصالح،تربت سول سوسائٹی کے کنوینرگلزاردوست، بی ایس اوکے نویدتاج،باہوٹ چنگیز،بی ایس اوکے مرکزی کمیٹی کے رکن کریم شمبئے،لاپتہ فضل بلوچ کی ہمشیرہ و دیگرنے خطاب کیا۔
احتجاج کے اختتام پر”تعلیم پرقدغن و گمشدگی ” کی تھیم پرٹیبلوپیش کیاگیا،ریلی میں طالبات، کمسن بچیوں اورطلباکی ایک کثیرتعدادشریک تھی۔
ریلی کی نیشنل پارٹی،تربت سول سوسائٹی نے حمایت کی تھی۔