بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی قائمقام صدر واجہ شے نزیر احمد بمقام ضلعی سیکرٹریٹ تربت منعقد ہوا- اجلاس کا ایجنڈا بلوچ راہشوں سردار عطاء اللہ خان مینگل کی پہلی برسی کے موقع پر جلسہ عام میں شمولیت کرنے کے سلسلے میں ہوا- اجلاس کے مہمان خاص مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر باہڈ جمیل دشتی، اعزازی مہمان مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ، مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر قاسم دشتی ، تھے- ضلعی جنرل سیکرٹری نصیر احمد گچکی نے اجلاس کا ایجنڈا چلایا-
اجلاس میں تمام تحصیلوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ ضلعی ڈپٹی سیکرٹری نصیر احمد بگی، ضلعی جوائنٹ جنرل سیکرٹری معیار دشتی، ضلعی کسان سیکٹری منظور رئیس، سابق تحصیل ناصر آباد کے صدر ملا عبد الحمید، تحصیل تربت کے آرگنائزر تاج بشیر، تحصیل تربت کے ڈپٹی آرگنائزر محسن بلوچ، الطاف اکبر، سینئیر رہنما آفتابِ گچکی، تحصیل دشت کے آرگنائزینگ کمیٹی کے ممبر حمل امین بلوچ، سابق تحصیل دشت کے صدر عبدالواحد، قمبر بلیدئ، شے ثناء اللہ نے شرکت کی-
اجلاس میں عظیم قوم پرست رہنما سردار عطاء اللہ خان مینگل کے برسی کی تیاریوں کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ برسی میں بی این پی ضلع کیچ بھرپور شرکت کرے گی-