بلو چستان کی جامعات کے مالی معاملات، یونیورسٹیز فنانس کمیشن کا اجلاس 17 اپریل کوطلب کر لیا گیا
بلوچستان کی جامعات کے مالی معاملات کے حل کے لئے یونیورسٹیز فنانس کمیشن کا اجلاس 17اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے۔
محکمہ کالجز ہایئر اینڈ ٹیکنیکل ایجو کیشن بلو چستان کے جاری کر دہ ایک اعلامیہ کے مطابق صوبے کی جامعات کے مالی مسائل کا جائزہ لینے کے لئے بلو چستان یونیورسٹیز فنانس کمیشن کا نواں اجلاس 17اپریل کو کوئٹہ میں محکمہ فنانس کے کمیٹی روم میں دن بارہ بجے طلب کر لیا گیا ہے۔
جامعات کے ٹریژرز کے نام لکھے گئے ایک مراسلے میں کہا گیاہے کہ وہ آئندہ دور روز میں اجلاس میں ایجنڈہ شامل کر نے کے لئے اپنی تجاویز محکمہ خزانہ بلو چستان کو بھیجیں اور 17اپریل کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.