بلوچستان کی 5 جامعات کے وائس چانسلران کی تعیناتی کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت بلو چستان کی منظوری کے بعد گورنر بلو چستان ملک عبد الولی کاکڑ نے صوبے کی 5جامعات کے وائس چانسلران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جا ری کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر خالد حفیظ کو وائس چانسلر بیوٹمز، ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف لورالائی ، ڈاکٹر مقصود احمد کو وائس چانسلر بلو چستان یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار ، ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی کو وائس چانسلر بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز اور ڈاکٹر قادر بخش بلو چ کو وائس چانسلر میر چاکر رند یونیورسٹی سبی تعینات کر دیا گیا ہے۔
تمام وائس چانسلر کی تعیناتی 3سال کی مدت کے لئے کی گئی ہے ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.