بلوچستان کے علاقے سوراب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق جمعہ 5 اگست کی صبح بلوچستان کے علاقے سوراب میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔ پیماہ مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 24 کلو میٹر تھی، جب کہ زلزلے کا مرکز سوراب سے 25 کلو میٹر مغرب کی جانب تھا۔