بلوچستان میں گندم کی نئی فصل آنے سے پہلے ہی آٹے کے نرخ بڑھنا شروع ہوگئے ، بیس کلو آٹے کا تھیلا 2700روپے کا ہوگیا ، ،،محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ اگلے ایک ہفتہ میں گندم کی نئی فصل مارکیٹس میں آجائے گی جس سے نرخوں میں کمی کا امکان ہے ۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آٹے کے نرخوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے ،، بیس کلو اٹے کا تھیلا 2620روپے سے اسی روپے اضافے کے بعد 2700 روپے اور فی کلو آٹے کی قیمت135روپے ہوگئی۔
ہیاس سلسلے میں ڈائریکٹر خوراک بلوچستان ظفر اللہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ محکمہ خوراک نے مارچ کے اغاز کے ساتھ فلور ملز کو گندم کی فراہمی بند کردی ہے ،جس سے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے ، صوبے کے زرعی علاقوں میں گندم کی نئی فصل کی کٹائی شروع ہوگئی ہے ایک ہفتہ تک گندم کی نئی فصل مارکیٹس میں آجائے گی جس کے بعد آٹے کے نرخ کم ہوجائیں گے محکمہ خوراک اس سال کیلئے دس لاکھ بوری گندم خریدے گاجس کیلئے امدادی قیمت چار ہزار من مقررکی جارہی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.