کوئٹہ میں آٹے کا بحران، تندوروں پر ایک روٹی 50 روپے تک میں فروخت ہونے لگی۔
کوئٹہ میں آٹے کی قیمت کیا بڑھی تندور مالکان نے بھی تندور ی روٹی کا وزن کم کرنے کے ساتھ قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔
ضلعی انتظامیہ اور پرائس کمیٹی نے اپنی آنکھیں بند کر کے عوام کو ناجائز منافع خور تندور مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔
ایک ہفتہ قبل تندور مالکان نے خاموشی سے تندوری روٹی کا وزن کم کر کے اس کی قیمت میں از خود اضافہ کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 320 گرام کی روٹی 25 روپے کے بجائے 50 روپے تک میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ اس سے کم وزن کی روٹی کہیں 25 اور کہیں 30 روپے کی فروخت ہو رہی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.