ضلع کیچ کے علاقے ھوشاب میں گذشتہ شب پولیس کی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک بلوچ عورت کو جبری گرفتار و لاپتہ کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں- جسکی شناخت نورجان ذوجہ فضل سکنہ ہوشاب کے نام سے ہوئی ہے- اس افسوسناک واقعہ کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاجا سی پیک روڈ بلاک کر دیا ہے-
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق انہوں نے کالعدم بلوچ تنظیم سے تعلق رکھنے والی مبینہ خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار خاتون کے قبضے سے دھماکہ خیزمواد اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد کئے گئے ہیں اور گرفتار خاتون سے تفتیش کی جارہی ہے-
یاد رہے کہ حال ہی میں پنجگور کے علاقے گچک سے فرنٹیئر کور ایف سی کے ہاتھوں شہزادی, شاہ بی بی اور ایک نوزائیدہ بچی کو جبری لاپتہ کیا گیا تھا-