کوئٹہ:
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے بروز جمعرات 26 اگست کو کوئٹہ پریس کلب میں نواب اکبر خان بگٹی کی یاد میں ان کی پندرھویں برسی کی مناسب سے ایک ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اساتذہ، طلبہ، وکلا برادی، صحافی، سیاسی و سماجی نمائندگان سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ریفرنس کی صدارت پارٹی کے ڈپٹی آرگنائزر رشید کریم بلوچ کر رہے تھے، جب کہ پارٹی کے سینٹرل کمیٹی ممبر غنی بلوچ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے رہے تھے-
ریفرنس سے پروفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ، ڈاکٹر دین محمد بزدار، پشتون سیاسی رہنماء افراسیاب خٹک، بلوچ بار کونسل کے کامریڈ رسول بخش نے خطاب کیا-
ریفرنس کا آغاز نواب اکبر خان بگٹی سمیت ہزاروں شہداء کی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی اور بزرگ بلوچ رہنما سردار عطاء اللہ کی صحتیابی کے لئے اجتماعی دعا سے کیا گیا-
نواب اکبر خان بگٹی کی سیاسی زندگی پر ایک ڈاکومینٹری پیش کی گئی-
ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین اور این-ڈی-پی کے رہنماؤں نے نواب اکبر خان بگٹی کی سیاسی جدوجہد اور مزاحمت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا-