تربت:
منافع خوری اور مہنگائی کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر تربت کی ہدایت پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری، لیویز فورس نے چھ دکان دار گرفتار کرلیے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت عقیل کریم کی نگرانی میں لیویز تھانہ تربت کے انچارج رسالدار لیویز فورس اللہ بخش ساجدی نے ڈنک، بہمن، سیٹلائیٹ ٹاؤن سمیت دیگر مقامات پر چھاپہ مارا اور سرکاری نرخ نامہ چیک کیا، اس دوران سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ. کرنے اور منافع خوری میں ملوث چھ دکان داروں کو گرفتار کرلیا اور ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔
رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی تربت اور شھر کے دیگر مقامات پر منافع خورون نے من مانی قیمت مقرر کررکھی ہیں جس سے روزہ داروں کو افطاری اور روزمرہ اشیاء کی خریداری میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اور عوامی حلقوں کی جانب سے باربار انتظامیہ سے ایسے عناصر کی سرکوبی کامطالبہ کیا جارہا ہے جو سرکاری نرخ نامے کے برعکس اپنی من پسند قیمتوں پر اشیاء فروخت کررہے ہیں۔