:کوئٹہ
کمبربلوچ ولدمحمدکریم کے لواحقین نے کہاہے کہ کمبربلوچ ایک طالب علم ہے اور پڑھنے کے لیے کوئٹہ آیا تھا12 اگست کی رات شارجہ ہوٹل سے فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
انہوں نے کہ خاندان والے زینی ازیت کے شکار ہیں، اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کریں۔
لواحقین کا کہنا تھا کہ کمبر ایک طلباء ہے ،بنا کوئی جرم کے اس طرح ایک عام شہری کو فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونا انسانی بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔
انہوں نےکہا کہ ہم ملک کے حکام سےمطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے نوجوان کمبر بلوچ کو جلد سے جلد بازیاب کیا جاہے تا کہ اہل خانہ کی اذیت کاخاتمہ ہوسکے۔