بلوچ وائس فار جسٹس نے جبری لاپتہ سفر علی ولد قادر بخش کی جبری گمشدگی کو 10 سال مکمل ہونے پر 23 اکتوبر 2023 کو ایکس پر ایک مہم ہیش ٹیگ ریلیز سفر علی ”#ReleaseSafarAli“ چلائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آواران کے رہائشی نوجوان سفر علی کو 23 اکتوبر 2013 کو بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے لاپتہ کیا گیاتھا۔
سفر علی کی جبری گمشدگی کو 10 سال مکمل ہورہے ہیں وہ اب تک لاپتہ ہیں، بلوچ وائس فار جسٹس ان کے خاندان کے ساتھ ملکر ان کی با حفاظت بازیابی کے لئے 23 اکتوبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک آن لائن مہم چلائے گی۔
دریں اثناء سفر خان کے بھتیجی شائستہ بلوچ نے کہا ہے کہ سفر علی کے والد دس سال سے سفر کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفر تم کہاں ہو تمارے والد بہت بیمار ہیں اور تمہارا راہ دیکھ رہا ہے میں اس ریاست سے یہ کہنا چاہتی ہوں کیا اس والد نے اپنے بیٹے کو آ پ کیلئے پالا تاکہ آپ انہیں اپنے زندانوں میں رکھیں۔
انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ میرے چچا سفر علی کی باحفاظت بازیابی کے لئے کردار ادا کریں۔