کوئٹہ:
یونا ئیٹڈ ایجو کیشنل الائنس لو رالائی کے سینئر نائب صدر محمد انور نا صر نے کہا ہے کہ ضلع لو رالائی میں تعلیم میں بے ضابطگیوں، کر پشن کا فوری نوٹس لیا جائے بصورت دیگر فروری میں یونائیٹڈ ایجوکیشنل الائنس کا اجلاس بلاکرآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونا ئیٹڈ ایجو کیشنل الائنس لو رالائی کے صدر جما ل الدین کد یز ئی،یونا ئیٹڈ ایجو کیشنل الائنس لو رالائی کے جنرل سیکر ٹری محمد اکرم سمیت دیگر ہمر اہ پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ لورالائی میں زیا دہ تر ہائی اسکولز میں جو نیئر ز ٹیچرز کو تعلیمی اداروں کا سربراہ بنا یا گیا اور بہت سے ادا رے ابھی بھی سر براہان سے محروم ہیں ، گز شتہ سال لو رالائی میں ٹیچنگ، نان ٹیچنگ سٹاف کے ٹیسٹ و نٹر ویوز ہوئے نان ٹیچنگ کے لئے با قا عدہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کے چیئر مین ڈپٹی کمشنر، ممبران میں ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر، ڈسٹر کٹ اکاؤ نٹس آفیسر شامل تھے متعین کر دہ کمیٹی اور ان کے سہو لت کا روں نے میرٹ کی بجائے درجہ چہا رم اور جو نیئر کلر کس کے امید واروں سے لاکھو ں، کروڑوں روپے رشوت لیکر غیر قانونی طریقے انہیں بر خلاف قانون تعینات کیااور اہل امید واروں و میرٹ کو یکسر نظر انداز کر دیا ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر لو رالائی، سینئر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسراور انکے سہولت کا روں نے جن 15بندوں کو تعینات کیا ہے انکے ثبوت ہما رے پاس موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ گز شتہ چھ ماہ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ، چیئر مین نیب، ڈائریکٹر جنرل نیب، گور نر بلو چستان، وزیر اعلیٰ بلو چستان سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو بار بار درخواستیں و شکایات بھیجتے رہے ہیں لیکن بد قسمتی سے کسی نے بھی کوئی تحقیقات، انکوائری نہیں کی بلکہ ہما ری درخواستیں و شکا یات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع لورالائی میں محکمہ تعلیم میں بے ضابطگیوں،کرپشن اورمیرٹ کی پامالی کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر فروری میں اجلاس بلاکرآئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔