کیچ:
سیکیورٹی فورسز کا خان کلگ زامران میں بلا وجہ چھاپہ ہمارے گھروں کی چادر و چار دیواری کی تقدس کو پامال کرنا سمجھ سے بالاتر ہے آئے روز ایف سی کی بھاری نفری بلاوجہ آکر لوگوں کو پریشان کرتے ہیں خواتین بچے اور بوڈھے ایف سی کے اس غیر قانونی رویوں سے تنگ آچکے ہیں اگر کوئی قصور وار ہے تو ہمیں بتایا جائے بجائے اس کے آئے روز آکر لوگوں کو حراسان کرکے خوفزدہ کیا جائے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے سینئر نائب صدر شئے نزیر احمد نے ایف سی کی بلاوجہ اپنے گاؤں خان کلگ زامران میں چھاپے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز بلاوجہ آئے روز میرے گھر خان کلگ زامران کو گھیرے میں لیکر لوگوں کو پریشان اور خوفزدہ کرتے ہیں- ہمارے بچے خواتین اور بوڈھوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا روز کا معمول بن چکا ہے- انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر ہمارا قصور کیا ہے- ایف سی بلاوجہ ہمارے گھروں پہ چھاپہ لگاتا ہے یہ ریاستی فورسز کی ہٹ دھرمی اور غنڈی ہے کہ شریف لوگوں کو تنگ کرے تاکہ انکو اشتعال دلا کر سخت قدم اٹھانے پر مجبور کیا جائے-
انہوں نے کہا ملکی آئین کسی لاء اںفورسمنٹ ایجنسی کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ بغیر کسی جرم ایف آئی آر اور قصور کے شریف النفس لوگوں کے گھروں میں آئے روز چھاپہ مار کر لوگوں کو خوفزدہ کیا جائے چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کرکے بغیر کسی جرم و قصور کے اپنا خوف و دہشت قائم کرکے چلا جائے، ملک کے آئین و دستور شہریوں کو تخفظ فراہم کرنے کی ضمانت دیتی ہے اور ریاستی فورسز اس کے مبرا نہیں ہیں نہ ہی ایف سی بے لگام لاؤلشکر کی طرح جب چاہے ہمارے گھروں پر چھاپہ ماریں-
انہوں نے کہا بلیدہ زامران میں پہلے سے تمام دیہاتوں کے سروں و پہاڑوں کی چوٹی پر بلاوجہ ایف سی منڈلا رہے ہیں اور کئی چیک پوسٹیں لوگوں کی منیٹرنگ اور تنگ کرنے کیلئے موجود ہیں جوکہ لوگوں کو بلاوجہ تنگ کرنے کیلئے قائم کی گئی ہیں- اب ایف سی اہلکار لوگوں کے نرم رویہ کو دیکھ بلاوجہ عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہے ہیں لہذہ ہم آئی جی ایف سی ساؤتھ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیکر اپنے ماتحت فورسز کے تمام قائم چیک پوسٹوں کو عوام سے عزت و احترام کے ساتھ پیش آنے اور لوگوں کو بلاوجہ تنگ کرنے اور بلاوجہ چھاپہ مارنے کا سلسلہ ترک کرنے کی ہدایت کریں اور اس اہم مسئلے کو سنجیدگی سے لیکر انکواری کریں کہ آخر کیوں ایف سی روز خان کلگ زامرام کو گھیرے میں لیکر لوگوں کو خوفزدہ کرتے ہیں کیونکہ یہ پہلی دفعہ نہیں کہ ایف سی آکر چھاپہ مار چلی جاتی ہے بلکہ ہر دو تین ماہ بعد ایف سی نے خان کلگ زامران کے عوام کو تنگ کرنا اپنا معمول بنایا ہوا ہے۔