لندن: سندھی بلوچ فورم کی جانب سے 16 جنوری 2021 ، بروز ہفتہ، برطانوی وقت کے مطابق شام پانچ بجے بانک کریمہ بلوچ کی یاد میں ایک لائیو ویبینار کا انعقاد کیا جائیگا.
یہ ویبینار ریڈیو زرمبش اردو کی فیس بک پیج سے لائیو نشر ہوگی.
اس ویبینار کو قمبر مالک ماڈریٹ کریں گے اور اسپیکرز کی فہرست میں ورلڈ سندھی کانگریس کی ڈاکٹر روبینہ شیخ اور ڈاکٹر ہدایت بھٹو، بلوچ نیشنل موومنٹ کے ڈاکٹر ظفر بلوچ، ڈاکٹر نسیم بلوچ اور حاتم بلوچ، جبکہ بلوچ ہیومن رائٹس کونسل کے صمد بلوچ اور جمشید امیری شامل ہونگے، جو بانک کریمہ بلوچ کی سیاسی اور انسانی حقوق کے حوالے سے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔