بولان ۔ سبی سے کوئٹہ جانے والی بدقسمت پک اپ گاڑی تیز رفتاری کے باعث بولان میں پنجرہ پل کے مقام پر حادثے کا شکار ہوکر بولان ندی میں جاگری لاشوں اور زخمیوں کو بولان ندی سے نکال کر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیاگیا
سرکاری ذرائع کے مطابق حادثے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے ، جبکہ 6زخمیوں میں چار کی حالت سخت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں کوئیٹہ ریفر کردیا گیا
لیویز ذرائع کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ہانبھی قبائل اورایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے جوگرمیوں میں سبی سے نقل مکانی کرکے کوئٹہ جارہے تھے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.