بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو بلوچستان میں پانی کے بحران سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارسا کی جانب سے پانی فراہم نہ ہونے پر بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جس سے کسان اور زمیندار ذہنی کوفت سے دوچار اور ان کی فصلیں بھی تباہ ہو رہی ہیں جس سے خدشہ ہے کہ پانی نہ ہونے سے اربوں کا نقصان کسانوں کو اٹھانا پڑے گا لہذا پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اس متعلق آج صبح 11بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس طلب کیا ہے متعلقہ وزیر سید خورشید شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے بلوچستان اور سندھ کے افسران اجلاس میں شرکت کریں گے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کو بھی پارٹی صدر نے ہدایت کی ہے کہ وہ اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے پانی سے متعلق مسئلہ کو اٹھائیں اور بلوچستان کا حصہ جو دانستہ طور پر نہیں دیا جا رہا ہے ارسا قوانین کے تحت پانی کا جو حصہ بلوچستان کا بنتا ہے اس کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی کسر سے دریغ نہیں کیا جائے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.