کوئٹہ:
بلوچستان میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کوئٹہ سے محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 ستمبر کو صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 7.5 ہوگئی تھی۔ بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح گزشتہ روز 1.5 تھی۔
محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 4.6 فیصد ہوگئی ہے اور شہر میں گزشتہ روز کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 0.4 فیصد تھی۔ جبکہ صوبے میں 594 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور 45 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اس دوران کوئٹہ میں سب سے زیادہ اٹھارہ کیسز سامنے آئے۔ بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد31 ہزار 504 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ بلوچستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 342 ہے-
Courtesy: Daily Jang
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023