بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جوکہ بہت بڑا المیہ ہے اور یہاں نوجوان، بزرگ، خواتین ،طلباء اور دودھ پیتے بچے بھی محفوظ نہیں-
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ترجمان نے بتایا کہ قریب 15 دن پہلے ایف سی کے ہاتھوں لاپتہ کیے جانے والے آبسر تربت سے کم عمر طالبعلم ابرار بلوچ اور کریم جان تاحال غائب ہیں- انہوں نے کہا طالبعلم نوجوانوں کی جبری گمشدگی ریاست کی طرف سے انسانی حقوق کی کھلی پامالی اور آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے بی این پی ایسے درد ناک و المناک واقعات پر کبھی خاموش نہیں رہے گی اور نہ ہی ایسے واقعات جوکہ انسانی زندگی اور گھروں کے چشم و چراغ سے وابستہ ہیں- ہم مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر تمام لاپتہ افراد کے مسئلے کو بارک بینی کے ساتھ دیکھ کر تمام لاپتہ افراد سمیت آبسر کے نوجوان طالبعلم ابرار بلوچ اور کریم جان کو فی الفور رہا کیا جائے اگر لواحقین کی داد رسی نہیں کی گئی تو متاثرہ خاندان کے ساتھ ملکر سخت احتجاج کریں گے۔