مکران یونیورسٹی کے طلباء نے کرپٹ وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمالک ترین کیخلاف کل سے احتجاجی دھرنا قائم کیا ہوا ہے۔ جس کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔
بی ایس ایف پنجگور زون کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل مکران یونیورسٹی پنجگور کے طلباءنے قلم چوک کو احتجاجاً بند کردیا تھا۔ مکران یونیورسٹی پنجگور کے طلباءنے غیر معینہ مدت کیلئے تالابندی کا اعلان کیا ہے۔
طلباءکا مطالبہ ہے کہ جب تک کرپٹ وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمالک ترین کے آرڈر کینسل نہیں ہوتے تب تک غیر معینہ مدت کیلئے مکران یونیورسٹی بند رہے گا۔
بی ایس ایف پنجگور زون کے ترجمان نے بات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کے مختلف سماجی کارکن، سیاسی جماعتوں اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے منتخب وائس چانسلر کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ کرپٹ وائس چانسلر عبدالمالک ترین ایک ایسا شخص ہے جس کا ماضی اسکینڈلز اور برے کاموں سے بھرا پڑا ہے۔ جو طلباءاور مثبت تعلیمی ماحول کیلئے کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
بی ایس ایف پنجگور زون کے ترجمان نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ معاشرے میں کرپٹ وائس چانسلر عبدالمالک ترین جیسے لوگوں کی تقرری قابلِ برداشت نہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.