سبی:
سبی کے علاقہ ناڑی گاج کے قریب دھماکہ،گاڑی تباہ،دوافراد زخمی،تفصیلات کے مطابق سبی کے قریب ناڑی گاج روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث ایک ٹوڈی گاڑی نمبرALk197کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ گاڑی میں سوار دو افراد محمد حسن اور مجید پرکانی نامی اشخاص شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی سبی پولیس اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں،جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال سبی پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق زخمی جزوی طور پر زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے بعد ہسپتال سیفارغ کیا گیا تاہم پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر بتآیا جاتا ہے کہ یہ دھماکہ بارودی سرنگ کا تھا جو نامعلوم افراد تعمیر ہونے والے ناڑی گاج روڈ پر نصب کرکے گئے تھے جس کی زد میں ٹوڈی کار آگئی،ڈریں اس معاملے کی تحقیقات سی ٹی ڈی پولیس کررہی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.