تربت :
بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ساتھ اہم اجلاس کاانعقاد، الیکشن پر مشاہداتی رپورٹس پیش کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز دشتی ہاؤس سیٹلائیٹ ٹاؤن میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے میونسپل کارپوریشن تربت کے مختلف وارڈز میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کاایک اہم اجلاس منعقدکیاگیا۔
اجلاس میں بی این پی کے مرکزی ایگزیکٹیوکمیٹی کے رکن واجہ قاسم دشتی ، مرکزی ایگزیکٹیوکمیٹی ڈاکٹرعبدالغفور ، بی این پی کیچ کے صدر میجر احمددشتی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں کارپوریشن میں ہونے والے حالیہ انتخابات پر بحث ومباحثہ کیاگیااور اس کے حوالے مشاداتی رپورٹس پیش کی گئی ، اور پارٹی کارکردگی پر مفصل گفتگو کی گئی ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.