بلوچستان کے علاقے وندر،گوادر،قلات،بیلا،زیارت میں بارش وژالہ باری نے تباہی مچادی،مواصلاتی نظام درہم برہم، نشیبی علاقے زیرآب آگئے،گاڑیاں برساتی نالے میں بہہ گئی،شاہراہوں میں بارش کاپانی کھڑا ہونے سے ٹریفک معطل، سیلاب متاثرین سردی کے باعث مسائل سے دوچار ہوگئے۔
اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرپُل پانی میں بہہ گیا، زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وندر میں موسم سرما کی پہلی بارش سب ڈویژن کنراج کا زمینی رابطہ منقط وندر ندی میں کورود کے مقام پر سیلابی ریلوں کے گزرنے کے باعث مارکیٹ ٹو باغیچہ روڈ بند ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے سب ڈویژن کنراج کے پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارشوں کے برسنے کے باعث پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے وندر ندی پر وسڑہ لانڈھی اور واناڑی کے درمیان کورود کے مقام پر وندر ندی میں آنے والی سیلابی ریلوں کے سبب مارکیٹ ٹو باغیچہ روڈ ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند ہوگیا جس کی وجہ سے سب ڈویژن کنراج کا زمینی رابطہ ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے دیگر علاقوں سے مکمل طور پر منقطع ہوگیا ہے۔
علاوہ ازیں تحصیل سونمیانی وندر کے مختلف علاقوں میں برسنے والی موسم سرما کی پہلی بارشوں کے باعث سردی کی لہر میں اضافے کے سبب لوگوں نے سردی سے بچنے کے لیے گرم کپڑوں کی تلاش شروع کر دی۔
گوادر کے مضافاتی علاقوں میں شدید بارش،ژالہ باری،پک اپ گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیر کی روز ضلع گوادر کے اکثر وبیشتر مضافاتی علاقوں میں بادل جم کر برسے ہیں جیونی،پیشکا ،کلدان،دشت کلا نچ اور سردشت کے مضافات میں شدید بارشیں ہوئی ہیں۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق دشت بل گور کے علاقے میں بارش کے بعد ندی نالوں میں برساتی پا نی جمع ہوگیا جبکہ دشت میں ایک مسافر بردار پک اپ گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی۔
لیویز زرائع نے بتایا کہ گاڑی بہہ جا نے سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
جیونی اور پیشکان میں بھی بارش جم کر برسا ہے تیز بارش کی وجہ سے مکرا ن کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی روا نی متاثر ہوئی۔
قلات اور گردونواح میں ہلکی ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا،سردی بڑھنے سے سیلاب متاثرین کے مشکلا میں مزید اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق قلات میں گزشتہ روز شہر اور گردونواح میں ہلکی ہلکی بارش ہو ئی جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا قلات میں رواں سال چھبیس اگست کو شدید بارشوں کے بعد زاوہ ندی میں طغیانی آنے سے قلات کے متعدد علاقوں میں سینکڑوں مکانات منہدم ہوگئے جن کے متاثرین تاحال کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔
گزشتہ روز کی بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے سے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ زیارت سڑئی چوتیر شیرین تاند وہڑی سنجاوی وگردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جا ری ، سردی کی شدت میں اضا فہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق زیارت سڑئی چوتیر منڈہ کڑو،کاڑہ،تاند وہڑی وچ وانی شیرین بازار سنجاوی وگردونواح میں وقفے وقفے سے کھبی تیز کھبی ہلکی ہلکی بارش گرج چمک کے بارش سے موسم سرد ہوگیا شہریوں نے گرم ملبوسات نکال لئے سرے شام بازار ویران شہری گھروں تک محدودہو گئے۔
موسم سرما کی پہلی بارش ٹھنڈی ہواؤں سے ٹھنڈ شروع ہو گئی ٹف ٹائلز کے ناقص تعمیراتی کام کے سبب بازار میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔
تفصیل کے مطابق پیر کی شام بیلا سمیت لسبیلہ بھر میں موسم سرما کی پہلی بارش برسنے کے سبب سردی کا آغاز ہوگیا کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ کے مختلف مقامات پر ٹوٹے ہوئے پل (برجز) پہاڑوں پر شدید بارش کے نتیجے میں سیلابی پانی کی وجہ سے ٹریفک اور آمدورفت میں خلل کا باعث بن گئے۔
دوسری جانب بارش نے ایک مرتبہ پھر محکمہ تعمیرات و مواصلات کے افسران اور ٹھیکیدار کی قلعی بھی کھول دی ٹف ٹائلز لگانے کے ناقص کام میں مبینہ طور کروڑوں روپے ضائع کئے گئے ٹف ٹائلز کے ناقص کام کی وجہ سے پیر کی شام ہونے والی بارش کا مین بازار میں جمع ہوگیا تیز طوفانی بارش کے سبب بیلا میں بجلی کا نظام بھی تعطل کا شکار ہو کر رہ گیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.