معاشی بحران شدید ہونے اور ملک میں ایمر جنسی لگنے کے بعد سری لنکا نے فیس بک، واٹس ایپ اور ٹوئٹر کو بھی بلاک کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے عارضی طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی کو محدود کر دیا ہے، ان پلیٹ فارمز میں فیس بک، یوٹیوب، ٹویٹر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ شامل ہیں، پلیٹ فارمز کو ‘وزارت دفاع کی درخواست پر’ عارضی طور پر بلاک کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سری لنکا میں شدید معاشی بحران کے باعث ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے حکومت مخالف ہیش ٹیگز بھی ٹرینڈ کر رہے تھے۔ چند دن قبل مظاہرین نے صدارتی محل پر دھاوا بول دیاتھا جس کے بعد صدر راجا پکسا نے ملک بھرمیں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.