:خضدار
گرلز ڈگری کالج خضدار کے طالبات ٹرانسپورٹ و دیگر بنیادی سہولیات کے مطالبات پر شنوائی نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہوگئیں۔
طالبات کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ کی جانب سے طالبات کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جارہی ،انتظامیہ طالبات کو ہراساں کر رہی ہے جبکہ کئی طالبات کے موبائل فون بھی چھین لئے گئے ۔
طالبات نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ہمارے گھر کالج سے کئی کلومیٹر دور ہیں اور ہم کالج بس کیلئے ہر مہینہ ہزار وں روپے فیس ادا کر رہے ہیں اس کے باوجود ہمیں پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے میں لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے ۔
طالبات نے کہا کہ ہمیں پینے کے پانی کے مسائل ہیں اور کئی کلاس رومز میں گرمیوں کے موسم میں پنکھے بھی نہیں ہیں انہوں نے کہا حیلے بہانوں سے فائن کے نام پر ہم غریب طالبات سے پیسے لیئے جاتے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.