پنجگور :
پنجگورمیں تیل کی بندش کے خلاف بارڈر بچائو تحریک، تاجران کمیٹی اور سول سوسائٹی کی طرف ریلی ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاج پنجگور کے عوام کا معاشی قتل عام نامنظور بارڈر کی بندش نامنظور، عوام کو روزگاردو کے نعرے لگائے گئے۔
ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی تھے جن پر مختلف مطالبات درج تھے ۔
ریلی کی قیادت کے سعوداحمد، نجیب سلیم، اشفاق آدم انجمن تاجران کے صدر فرید احمد نیوکمرشل کے لعل دوست شعیب سوسائٹی کے صمد صادق اور دیگر کی احتجاجی شرکاء سے اے ڈی سی الیاس شاد اور اسسٹنٹ کمشنر پنجگور رضوان قادر نے مزاکرات کئے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ بارڈر کے مسائل حکام بالا کے نوٹس میں لائے گی جس پر بارڈر بچاو کمیٹی اور دیگر نے احتجاج کو موخر کیا ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.