کوئٹہ:
بلوچستان کے عوام اور صوبے کے مختلف ترقیاتی فنڈز کے نام پر شراکت داری کرنے والی دیگر صوبوں کی بڑی کمپنیوں نے ہمیشہ بلوچستان کے غریب عوام کے فنڈ ز کو ہڑپ کرنے کے بعد یہاں سے با آسانی فرار ہونا معمول بنالیا ایسی کمپنیوں کیخلاف صوبائی محتسب اور وفاقی محتسب کے اداروں سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں اور چھان بین و انصاف فراہم کرنے والے محکموں میں نیشنل کمپنیوں کے نام سے فراڈ کر نیوالوں کیخلاف متعدد درخواستوں پر تحقیقات اور چھان بین کا عمل جاری ہے۔
کوئٹہ میں واٹر مینجمنٹ ادارے کو رواں سال مئی میں لاہور کی ایک فراڈ اور جعلی کمپنی سند ر ٹریڈنگ کمپنی جس نے سویڈن کی معروف کمپنی سیٹ لیب سویڈن کے نام سے جعلی اسٹیکر لگا کر غیر معیاری سامان بلوچستان کے ادارے میں کروڑوں روپے کے عوض فراہم کیا۔
اس کمپنی کیخلاف محتسب بلوچستان کے دفتر میں شکایت وصول کی گئی ہے بلوچستان میں جعل سازی غیر معیاری آلات کی فراہمی کے علاوہ پٹ فیڈر کینال منصوبے میں جعلی مختلف آلات اور سیٹ لیب ٹوٹل اسٹیشن کی فراہمی میں کروڑوں روپے فراڈ کالزام عائد کیا گیا جس پر صوبائی محتسب ادارے بلوچستان کی جانب سے سندر ٹریڈنگ کمپنی نے ایم ایس شوکت علی ندیم و دیگر کو نوٹس جاری کر کے وضاحت طلب کی گئی
جس پر بلوچستان میں کروڑوں روپے کا فراڈ کرنیوالے سندر ٹریڈنگ کمپنی کے جعل ساز آج تک اپنی صفائی میں کوئی جواب داخل نہ کر سکے۔
بلوچستان کے عوامی وسماجی حلقوں نے بلوچستان کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بلوچستان کے غریب عوام کے فنڈ ز کو ہڑپ کر نیوالے والے اور صوبے کے عوام کو اپنی جعل سازی میں پھنسا کر کروڑوں روپے ہڑپ کر نیوالے ایسے جعل سازوں کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہے اور بلوچستان حکومت سرکاری طور پر پنجاب کی حکومت سے ایسے افراد کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزادے۔ تاکہ باہر سے بلوچستان میں آکر یہاں کے مقامی افراد کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور سرکاری فنڈز ہڑپ کرکے یہاں سے رفو چکر ہونیوالوں کا محاسبہ کیاجاسکے ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.