تربت:
تربت پولیس کی کارروائی بینک سے کیش لیکرجانے والے تاجرکولوٹنے والے ڈاکوگرفتار،رقم برآمد۔
ڈی ایس پی تربت امام بخش یعقوب نے پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوکہاکہ 9مئی کو اقبال نامی تاجرنے 13لاکھ روپے بینک سے نکالے جسے ایک موٹرسائیکل پرسوار2ڈاکووں نے سنگانی سرمیں لوٹ لیا۔
پولیس کی شب وروز تحقیق وسراغرسانی سے ان میں سے ایک ڈاکوکوواسطوبازارسے گرفتارکیاگیاجس نے انکشاف کئے ہیں،اور واردات میں اس ساتھی اس کاسگابھائی ہے،ملزم سرکاری ملازم ہے،دونوں ملزم نشئی ہیں ان کاتعلق پیدراک سے ہے،لیکن اس میں ایک پورا گینگ ملوث ہے،جس کے تانے بانے چندسال قبل فشریزکرگینی کے قریب پولیس اہلکارکے قتل سے ملتے ہیں اس گروہ میں کراچی کے نیٹورک ملوث ہیں۔
پولیس کی تفتیش جاری ہے،اب تک 13لاکھ میں سے 11لاکھ 50ہزاربرآمدکرلئے گئے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.