سات سال سے لاپتہ شبیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کا کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔ لاپتہ شبیر بلوچ کے اہل خانہ کا پریس کلب سے آرٹس کونسل کراچی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
مظاہرین نے آرٹس کونسل کراچی سے کراچی پریس کلب تک مارچ کیا۔ احتجاجی ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سات سال سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شبیر بلوچ کو بحفاظت اور فوری بازیاب کیا جائے ۔
خیال رہے شبیر بلوچ کو 4 اکتوبر 2016 کو تربت کے علاقے گورکوپ سے فورسز نے دیگر 20 افراد کے ہمراہ حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا، دو ہفتے بعد دیگر تمام افراد رہا ہوگئے لیکن شبیر بلوچ تاحال لاپتہ ہے۔