گوادر:
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ترقی کا مطلب مقامی لوگوں کا استحصال نہیں بلکہ انہیں امپاور بنانا ہے، چینی ودیگر صوبوں کے ٹرالرز کے خلاف احتجاج جاری ہے، گوادر میں سی پیک کے نام پر ملینوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ گوادر میں مقامی آبادی کیلئے پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی ودیگر غیر مقامی ٹرالرز کے خلاف احتجاج جاری ہے مقامی لوگوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے، سی پیک کے تحت ترقی کا فوکس مقامی بلوچ ہونا چاہیے.
انہوں نے کہا کہ گوادر میں مقامی آبادی کیلئے پینے کا پانی نہیں ہے گوادر میں سی پیک کے نام پر ملینوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں لیکن مقامی آبادی کودرپیش مسائل پر توجہ نہیں دی جارہی، یہ ترقی نہیں بلکہ عوام کا استحصال ہے ترقی کا مطلب مقامی لوگوں کو امپاور بنانا ہے نہ کہ ان کے پاس پہلے سے موجود نوکریاں بھی واپس لینا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.