سرکاری ذرائع کے مطابق کوہ ِ مراد سے پسنی جانے والے زائرین کی کرولاگاڑی مکران کوسٹل ہائی وے کلگ کراس کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ، جس میں دو افراد ہلاک جبکہ دوزخمی ہوگئے ، ،زخمی اور ہلاک افراد کی نعشیں آر ایچ سی پسنی منتقل کردی گئیں ۔
مزکورہ زائرین تربت کوہ ِ مراد کی شب ِ برات کی چوگان میں شرکت کرنے کے بعدپسنی جارہے تھے۔
علاوہ ازیں پسنی کے وارڈ نمبر 4 زوبگ محلہ میں محمد علی نامی نوجوان کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی۔
جبکہ پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.