وڈھ جنگ طویل اور مزید شدت اختیار کر گیا دو طرفہ فائرنگ سے جہاں اب تک متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے دوسری طرف چالیس روز سے علاقہ سنسان پڑا ہے اور لوگ ہجرت کر رہے ہیں ۔
روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ سے شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافر ازیت و خوف کا شکار ہیں لیکن اب حالات مزید گمبھیر ہوچکے ہیں ،متعددپرچون کے دکانوں کوجلانے کی اطلاعات اور دکانیں بند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے اور خاص کر کپاس کے کاروبار کرنے والوں کو دھمکی دی گئی ہے کاروبار نہیں کیا جائے۔
جبکہ منگل کو شاہراہ پر عام گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے باعث دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے جبکہ کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔
ہلاک و زخمی جن میں سفر خان ولد باز محمد ساتکزئی سکنہ کوئٹہ،تنویر ولد پائند خان ساتکزئی سکنہ کوئٹہ، جاں بحق جبکہ صفی اللہ ، محمد کاشف سکنہ کوہاٹ شامل ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.