پنجگور:
پنجگورمیں آج 26 جون کوعالمی یوم انسداد منشیات کی مناسبت سے یونیورسٹی آف مکران کے طلباء کی جانب سے سیمینار منعقدکیاگیاجس سے اساتذہ اورطلبا وطالبات نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے دنیا بھر میں 56 کروڑ لوگ منشیات سے متاثر ہیں۔
انہوں نے کہا یہ قوموں کی زوال کا سبب بنتا ہے جس سے ایک فرد نہیں بلکہ پورے کا پورا معاشرہ متاثر ہوتا ہے۔
پنجگور میں ایسے گھرانے ہیں جن کے 5 سے 6 جوان اس لت میں پڑ کر زندگیوں کو گنوا چکے ہیں۔
علاوہ ازیں مختلف سکولوں کے طلباءنے منشیات کے خلاف واک کااہتمام کیا۔
واک ماڈل اسکول سے شروع ہوکر یونیورسٹی میں اختتام پزیرہوا۔
شرکا نے منشیات کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.