یونیورسٹی آف گوادر کے تدریسی اور انتظامی معاملات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی آف گوادر کے وائس پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے یونیورسٹی کی کم وقت میں ترقی اور نئے تدریسی شعبوں میں بی ایس کے علاوہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاک چینا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر مین انسانی وسائل مہیا کرنے والے شعبوں میں ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز شروع کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے کی اجتماعی کوششوں سے یونیورسٹی تدریسی شعبوں کے علاوہ اعلی تحقیقی معیارات پر پورا اتر رہی ہے اس سلسلے میں یونیورسٹی کی جانب سے ریسرچ جرنل شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں تحقیقی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا۔
اجلاس میں یونیورسٹی کے تعلیمی اور انتظامی مسائل سمیت مختلف ایجنڈا آئٹمز پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں امتحانات اور سیکورٹی معاملات زیر بحث آئےاور انہیں حل کرنے سے متعلق فیصلے کیے گئے۔
وائس چانسلر نے شرکا کو آگاہ کیا کہ یونیورسٹی کے فیز ون کا ترقیاتی کام بہت جلد شروع کر دیا جائے گا۔اجلاس میں وائس چانسلر کے علاوہ پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، رجسٹرار دولت خان، ڈائریکٹر فنانس شفیع محمد، ڈائریکٹر ORIC ارشاد احمد ،کنٹرولر کمبر فاروق کے علاوہ تمام تدریسی شعبوں کے سربراہان اور انتظامی عہدہداران بھی موجود تھے۔
تمام ممبران نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی قیادت میں فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ کی طرف سے یونیورسٹی کی بہتری اور ملک کے اس حصے میں معیاری اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی پیش رفت میں یونیورسٹی انتظامیہ اور تدریسی عملہ کے کاوشوں کو سراہا۔
علاوہ ازیں یونیورسٹی آف گوادر کی جانب سے ریسرچ جرنل شروع کرنے کا فیصلہ ،اس سلسلے میں ایک اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف گوادر کے وائس پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے خطاب کیا اور یونیورسٹی کی کم وقت میں ترقی اور نئے تدریسی شعبوں میں بی ایس کے علاوہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاک چینا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر مین انسانی وسائل مہیا کرنے والے شعبوں میں ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز شروع کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے کی اجتماعی کوششوں سے یونیورسٹی تدریسی شعبوں کے علاوہ اعلی تحقیقی معیارات پر پورا اتر رہی ہے اس سلسلے میں یونیورسٹی کی جانب سے ریسرچ جرنل شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں تحقیقی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا۔اجلاس میں یونیورسٹی کے تعلیمی اور انتظامی مسائل سمیت مختلف ایجنڈا آئٹمز پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں امتحانات اور سیکورٹی معاملات زیر بحث آئےاور انہیں حل کرنے سے متعلق فیصلے کیے گئے۔
وائس چانسلر نے شرکا کو آگاہ کیا کہ یونیورسٹی کے فیز ون کا ترقیاتی کام بہت جلد شروع کر دیا جائے گا۔
اجلاس میں وائس چانسلر کے علاوہ پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، رجسٹرار دولت خان، ڈائریکٹر فنانس شفیع محمد، ڈائریکٹر ORIC ارشاد احمد ،کنٹرولر کمبر فاروق کے علاوہ تمام تدریسی شعبوں کے سربراہان اور انتظامی عہدہداران بھی موجود تھے۔
تمام ممبران نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی قیادت میں فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ کی طرف سے یونیورسٹی کی بہتری اور ملک کے اس حصے میں معیاری اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی پیش رفت میں یونیورسٹی انتظامیہ اور تدریسی عملہ کے کاوشوں کو سراہا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.