یونیورسٹی آف تربت نے سیلف پوسٹ گریجویٹ پروگرامز ریویو ]پی جی پی آر[کروایا۔ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز ریویوپینل دو ایکسٹرنل ممبران ڈائریکٹرکیوای سی، ٹی آئی پی کراچی پروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق مہراور سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کراچی کے ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسرڈاکٹرآفتاب احمد شیخ کے علاوہ دو انٹرنل ممبران یونیورسٹی آف تربت کے ڈین فیکلٹی آف لیگل ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر گل حسن اورتربت یونیورسٹی کے ڈائریکٹرکوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹرریاض احمدپرمشتمل تھی۔ تربت یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کیوای سی نے یونیورسٹی کے تمام متعلقہ تدریسی اور انتظامی شعبہ جات کے ساتھ مل کر سیلف ریویوپروسس میں معاون کار کا کرداراداکیا۔ریویوپروسس کے آغاز میں ریویوپینل نے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق مہرکی سربراہی میں یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرجان محمد سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد کیوای سی اور متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے تیارکردہ دستاویزات کاجائزہ لیاگیا۔ ریویوٹیم نے یونیورسٹی کے تمام تدریسی شعبہ جات میں پوسٹ گریجویٹ پرگرامز کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لئے یونیورسٹی کے تدریسی اور انتظامی شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور طالب علموں سے ملاقاتیں کیں۔ ریویو پینل نے کیمپس کی لائبریریوں، کلاس رومز اور لیبارٹریز سمیت دیگر یونٹس کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ساتھ اپنی الوداعی ملاقات میں ریویو پینل کے ممبرن نے پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے لیے یونیورسٹی کی تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویز اور سفارشات وائس چانسلرکو پیش کئے۔
Latest on YouTube